تحریر سے اقتباس

اس ویب سائٹ کا بنیادی مقصد مرحوم شاہ محی الحق فاروقی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو ایک اچھے ادیب اور مترجم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھے انسان بھی تھے سردست ان کی تصنیف کردہ کتابوں ہیں سے تین اور تراجم میں سے ایک پیش خدمت ہے اسے آپ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جلد ہی دیگر تصانیف بالخصوص ان کے کالموں سے انتخاب بھی آپ کو اس ویب سائیٹ پر مل جائے گا مرحوم کا کالم کئی سالوں تک باقاعدگی سے روزنامہ امت میں شائع ہوتے رہے ہیں ہم ملتمس ہیں کہ آپ ای میل فیس بک ٹویٹروغیرہ کے ذریعے اس ویب سائٹ کو اپنے حلقے میں متعارف کریں اور اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کریں

کالم سے اقتباس

شاہ صاحب کی دیگر کتابوں کی سافٹ فائلز کی دستیابی ان لوگوں کے لیے نہایت کارآمد ثابت ہوگی جو دنیا کے مختلف گوشوں میں مقیم ہیں اور جن کی رسائی ان کتب تک نہیں ہے۔
راقم کا زیر نظر کالم شاہ صاحب کو ایک نوآزمودہ کار لکھنے والے کی جانب سے ایک چھوٹا سا خراج عقیدت ہے۔ اسے یہاں شامل کرکے آپ نے خاکسار کی عزت افزائی کی ہے، بیحد شکریہ۔ کتاب کے ناشر اور اپنے کرم فرما جناب سید معراج جامی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 راشد اشرف