.شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کے زیرِ احتمام یومِ اقبال احتمام سے منایا گیا

اس تقریب میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا اور اقبال کی نظمیں بھی سنائیں

 اسی سلسلے میں بچوں کیلئے تقریری مقابلے کا انعقاد کروایا گیا، جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انعام حاصل کرنے والے طلباء کو مہمانِ خصوصی مشہور ادیب اور بچوں کے شاعر جناب احمد حاطب صدیقی صاحب نے  میڈل پہنائے اور سند پیش کی۔

اس مقابلے میں کالم نویس جناب سلیم فارقی صاحب، پی۔ایچ۔ڈی محترمہ جویریہ کلیم اور مجاہد جمالی صاحب نے منصفی کے فرائض سرانجام دیے

اس موقع پر جناب احمد حاطب صدیقی نے بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ؛

یہ جو ہمارا دشت ہے جو صحرا ہے ، یہ جو ہمارا اپنا وطن ہے ، یہ ہمیں عزیز ہونا چاہیے ۔ ہم اپنےملک کو چھوڑ کر دوسرے ملک کی خدمت کو بھاگے چلے جاتے ہیں، ہمیں اپنے وطن سے محبت کرنی چاہیے

 اس موقع پر اکیڈمی کے سرپرستوں میں سے جناب تسنیم فاروقی صاحب اور عبدالواسع صدیقی صاحب بھی موجود تھے جنہوں نے حصہ لینے والےاسکولوں کے ہیڈ ماسٹر کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔